Unknown Unknown Author
Title: مختار احمد ہائر موبائل کپ کی ریکارڈ ساز سنچری
Author: Unknown
Rating 5 of 5 Des:
پاکستانی میڈیا کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ہائر موبائل کپ ٹی 20 کے ایک میچ میں سیالکوٹ ریجن کے بلے باز مختار احمد نے صرف 63 گیندوں...
مختار احمد ہائر موبائل کپ کی ریکارڈ ساز سنچری


پاکستانی میڈیا کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ہائر موبائل کپ ٹی 20 کے ایک میچ میں سیالکوٹ ریجن کے بلے باز مختار احمد نے صرف 63 گیندوں پر 123 رنز بنا کر قومی ٹی20 کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
ان کی اس اننگز میں تین چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ عمران فرحت کے پاس تھا جنھوں نے 115 رنز بنائے تھے۔
اس میچ میں سیالکوٹ ریجن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی ریجن وائٹس کو سات رنز سے شکست دے دی۔


کراچی ریجن وائٹس کی ٹیم مقررہ 20 اووورں میں 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا سکی۔
کراچی ریجن وائٹس کی جانب سے احسن علی نے سات چوکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 76 جبکہ سیف اللہ بنگش نے تین چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔
سیالکوٹ ریجن کی جانب سے سلطان احمد اور بلاول بھٹی نے دو دو جبکہ احمد بٹ اور عبدالرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے سیالکوٹ ریجن نے مختار احمد کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے۔
سیالکوٹ ریجن کے دوسرے نمایاں بیٹسمین نعمان انور رہے، انھوں نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے۔
کراچی ریجن وائٹس کی جانب سے میر حمزہ نے دو، بابر رحمان اور طارق ہارون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

apnilooks.blogspot.com

 
Top